دہلی پولس کمشنر بی ایس بسی نے آج کہا کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں ملک مخالف نعرے لگائے جانے کے معاملے کی جانچ صحیح سمت میں چل رہی ہے اور انہیں امید ہے کہ اس معاملے میں ملزم بنائے گئے مفرور طالب علموں کو جلدہی گرفتار کر لیا جائے گا۔
مسٹر بسی دوارکا میں نئے تھانے اور پولس اہلکاروں کی ایک نئي رہائشی کمپلیکس کے سنگ بنیاد رکھنے کے
موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کر رہے تھے۔
جے این یو تنازعہ میں ملک مخالف نعرے لگانے کے معاملے میں ایک طالب علم عمر خالد کے ساتھ چند دوسرے طالب علموں کے نام سامنے آنے، اور ان کی گرفتاری کے لیے دہلی پولس ٹیم کے ذریعہ مختلف ریاستوں میں چھاپہ ماری کرنے کے سوال پر پولس کمشنر نے کہا کہ تحقیقات درست سمت میں چل رہی ہیں اور مفرور ملزمان جلدہی پکڑ لئے جائیں گے۔